پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

گھروں اور تعمیرات بڑھانے کیلیے بینکوں کے اہداف مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گھروں اور تعمیرات بڑھانے کے لئے بینکوں کو لازمی اہداف دے دیے۔

مرکزی بینک سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے ملک بھر میں گھروں اور تعمیرات بڑھانے کے لئے بینکوں کو لازمی اہداف دے دیے گئے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بینکوں کو دسمبر 2021 تک نجی شعبے کے قرضوں کا 5 فیصد ہاوسنگ کو دینا ہوگا جب کہ لازمی اہداف کے حصول کے لئے بینکوں کو صلاحیت بڑھانے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملک میں گھروں کی قلت کا مسئلہ گذشتہ کئی سالوں سے بڑھ رہا ہے اور ملک میں مارٹگیج فنانسنگ جی ڈی پی کے ایک فیصد سے کم ہے، بینکوں کو 15 روز میں جامع ایکشن پلان جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ایکشن پلان میں سہ ماہی اہداف، پروڈکٹ ڈیولپمنٹ، میڈیا تشہیر، ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر اور ملازمین کی تربیت بتانا ہوگی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کو ماہانہ منظوری اور قرض فراہم کے ماہانہ اعداد ستمبر 20 سے جمع کرانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں