جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

بینکوں کو 2 اور 9 جولائی کو تمام برانچیں کھولنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک نے عید پربینکوں کی گیارہ روزہ طویل بندش کا نوٹس لیتے ہوئے بینکوں کو دو اور نو جولائی کو تمام برانچیں کھولنے کی ہدایت کردی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ںوٹیفیکیشن کے مطابق عید پر بینکس گیارہ دن تک بند رہنےتھے جس سے تاجروں اورعوام کو ہونا تھا پریشان لیکن مرکزی بینک نے اس طویل بندش کا نوٹس لیتے ہوئےعید پربینکوں کی ہفتے کے دن چھٹی ختم کردی، تمام بینکس اپنی برانچیں دواورنوجولائی کوکھلی رکھنے کی ہدایت کردی۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو عید تعطیلات کےدوران اےٹی ایمزمیں کرنسی کاوافر اسٹاک رکھنےکی بھی ہدایت کی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عید الفطر اور دیگر چھٹیوں میں اے ٹی ایم میں فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنائیں، اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے بعداب دو جولائی بروز ہفتہ،چار جولائی بروز پیر اور نو جولائی بروز ہفتہ تمام بینک کھلیں گے۔

یاد رہے کہ یکم جولائی نئے مالی سال کا آغاز کے دن بینکوں کی عام تعطیل ہوتی ہے اس بار نئے مالی سال کا آغاز جمعے کے دن ہونے کے باعث دو تعطیل آگئی تھی، جبکہ تین جولائی ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیل ہونے کے باعث بند ہونے تھے۔

چار جولائی پیر کا دن ورکنگ ڈے ہے جس دن بینکس کھلیں گے جبکہ ملک بھر میں پانچ سے آٹھ جولائی چار روزہ عید الفطر کی تعطیلات منگل سے جمعے تک تمام بینک برانچیں بند رہینگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں