پیر, جون 15, 2026
اشتہار

بینک سے قرض لے کر واپس نہ کرنے والے ہوشیار! ترمیمی بل منظور ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فنانشل انسٹیٹیوشن ترمیمی بل 2026 کے تحت ڈیفالٹ کی صورت میں بینک قرض لینے والی کی پراپرٹی پر قبضہ کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے "فنانشل انسٹیٹیوشن ترمیمی بل 2026” کی منظوری دے دی۔

اس نئے قانون کے تحت بینکوں کو قرض نادہندگان کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کے اختیارات دے دیے گئے ہیں، جس میں جائیداد پر قبضہ اور عوامی سطح پر نام کی تشہیر شامل ہے۔

ترمیمی بل کے مطابق، اگر کوئی شخص بینک سے لیا گیا قرض واپس نہیں کرتا تو بینک کو اختیار ہوگا کہ وہ ڈیفالٹ کی صورت میں قرض لینے والے کی پراپرٹی پر قبضہ کر سکے۔

بینک ڈیفالٹر کو براہِ راست قبضہ کرنے سے قبل 90 دنوں کے اندر تین نوٹسز ارسال کرنے کا پابند ہوگا۔

وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے واضح کیا کہ پراپرٹی پر قبضے کے لیے بینک حکومت کو باقاعدہ درخواست دے گا۔

بل میں ہاؤس فنانسنگ حاصل کرنے والوں کے لیے شرائط کو مزید سخت کر دیا گیا ہے، ہاؤس فنانسنگ کے تحت لی گئی پراپرٹی کو کسی تیسرے فریق کو کرایے پر دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈیفالٹ کرنے والے شخص (مارگیجر) کا نام اور گھر کا پتہ اخبار میں شائع کیا جائے گا۔

کمیٹی رکن جاوید حنیف نے اس شق پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اخبار میں نام اور ایڈریس کی اشاعت انسانی وقار کے خلاف ہے۔

بل کے تحت اگر قرض لینے والا رقم کا بندوبست کر لیتا ہے، تو اسے ایک موقع دیا گیا ہے ، رقم کا بندوبست ہونے کی صورت میں صارف بینک کو 30 دنوں کے اندر تحریری درخواست دے سکتا ہے تاکہ تصفیہ کیا جا سکے۔

چیئرمین کمیٹی نے بل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون سازی سے بینکوں کو تو بھرپور تحفظ مل رہا ہے، لیکن صارفین کے مفادات اور ان کے تحفظ کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

کمیٹی اراکین نے زور دیا کہ ہاؤس فنانسنگ حاصل کرنے والے عام شہریوں پر کڑی شرائط ان کی مشکلات میں اضافہ کر سکتی ہیں۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں