site
stats
پاکستان

کراچی:‌ سینٹرل جیل سے کالعدم جماعت کے 2 خطرناک قیدی فرار

کراچی: سینٹرل جیل سے کالعدم جماعت کے 2 خطرناک قیدی فرار ہوگئے، جیکل حکام نے غفلت برتنے پر 12 اہلکاروں ، سپرٹنڈنٹ ار جیل سپرٹنڈنٹ کو معطل کردیا، قیدیوں کی شناخت شیخ محمد ممتاز عرف فرعون اور محمد احمد عرف منا کے ناموں سے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل میں قید کالعدم جماعت کے 2 خطرناک قیدی گزشتہ رات جیل سے فرار ہوگئے، سریاکاٹ کرنیو کاورٹ بلڈنگ سے فرار ہونے والے قیدیوں کی شناخت شیخ محمدممتازعرف فرعون اورمحمد احمدعرف منا کے ناموں سے ہوئی۔

جیل حکام کے مطابق قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، دونوں قیدی گزشتہ رات جیل توڑ کر فرار ہوئے تاہم قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کے لیے اُن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

پڑھیں: کراچی: خاتون قیدی کی جیل سے فرار ہونے کی کوشش ناکام

کالعدم تنظیم کے کارندوں کے فرار ہونے پر 12 پولیس اہلکاروں اور جیل سپرنٹنڈنٹ اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کوبھی معطل کردیا گیا ہے، آئی جی جیل نصرت منگن کے مطابق غفلت کےمرتکب12 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیاجائیگا، جس کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top