کراچی : کورنگی کے علاقے زمان ٹاون میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے چارپولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ابتدائی تفتیشی ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق پولیس پرحملے میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے ہیں، پولیس نے حادثے کی جگہ سے ملنے والے متعدد خول فارنزک لیب بھجوادیئے ہیں۔
ملزمان نے پولیس اہلکاروں کی کئی دن تک ریکی کی تھی ،واقعہ کا مقدمہ انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کرنے کے بعد رات گئے زمان ٹاون اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران آٹھ مشتبہ افرا کو حراست میں لیا گیاہے۔
گرفتارشدگان کی مدد سے حملہ آوروں کے خاکے بھی بنائے جائیں گےعینی شاہدین کے بیانات کے مطابق دوملزمان میں سے ایک نے شلوار قمیض اورایک نے پینٹ شرٹ پہنی ہوئی تھی ملزمان کی موٹر سائیکل بغیرنمبر پلیٹ کی تھی۔
واضح رہے کہ زمان ٹاون تھانے کے اہلکار زیادہ تر ایک ہی ہوٹل پرکھانا کھاتے ہیں جہاں یہ حادثہ پیش آیا ہے۔