The news is by your side.

Advertisement

کراچی:‌ کالعدم تنظیم نے پولیس اہلکاروں‌ پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی، عمر خطاب

کراچی: سی ٹی ڈی کے سربراہ راجہ عمر خطاب نے کہا ہے کہ سائٹ ایریا میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی ذمہ داری نئی کالعدم تنظیم نے قبول کرلی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا عمر خطاب نے کہا کہ جس تنظیم نے سائٹ ایریا فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی اُسی تنظیم نے حساس ادارے کے (ر) افسر کو قتل کرنے کی ذمہ داری کچھ دن قبل قبول کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد واپس آئے اور انہوں نے جائے وقوعہ پر پمفلٹ پھینکے، ممکن ہے کراچی میں فرقہ وارانہ قتل کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آئے، تنظیم کی جانب سے مستقبل میں مزید پولیس افسران کو بھی نشانہ بنایا جائے۔

پڑھیں: کراچی:‌ افطاری پر بیٹھے پولیس اہلکاروں‌ پرمسلح افراد کی فائرنگ، 4 شہید

دوسری جانب ایڈیشنل آئی سی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تفتیش سی ڈی ڈی کرے گی، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں، حملہ آوروں کو ہرصورت گرفتار کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام بلاخوف و خطر خریداری کے لیے بازار کا رخ کرے، شاپنگ مالز اور مارکیٹس میں سیکیورٹی کے خاطر خواہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں