کالعدم تنظیم کے کراچی کے 13علاقوں میں متحرک ہونے کاانکشاف -
The news is by your side.

Advertisement

کالعدم تنظیم کے کراچی کے 13علاقوں میں متحرک ہونے کاانکشاف

کراچی: پولیس کی تحویل میں موجود ایک دہشت گرد نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی کے کم از کم تیرہ علاقوں میں کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف چھٹل مگسی نامی مبینہ دہشت گرد نے تحقیقاتی افسران کے سامنے دورانِ تفتیش کیا۔

مذکورہ دہشت گرد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مخصوص علاقوں میں کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کے بارے میں معلومات بھی فراہم کی ہے جس کے روشنی میں ٹارگٹڈ آپریشن کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی سیکیورٹی اداروں نے انکشاف کیا تھا کہ کراچی میں کالعدم لشکر جھنگوی کا حافظ قاسم رشید گروپ دہشت گردی پر مبنی سرگرمیوں میں متحرک ہے۔

حافظ قاسم المعروف گنجا لشکرِجھنگوی سندھ کا سربراہ تھا اوران دنوں سکھر سنٹرل جیل میں قید ہے۔ اس کے بارے میں مبینہ اطلاعات ہیں کہ وہ جیل کے اندررہتے ہوئے دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سکھر جیل سے دہشت گرد گروہ کے کئی ارکان رہا ہوئے ہیں اور خدشہ ہے کہ یہ افراد دوبارہ دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہوسکتے ہیں۔


اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، سات اہلکارشہید


واضح رہے کہ رواں ماہ کراچی میں شفیق موڑ اور ناگن چورنگی کے علاقوں میں پانچ افراد کے قتل کے تانے بانے قاسم رشید سے جاکرملے ہیں۔

گزشتہ سال دسمبر میں بھی کراچی کے علاقے صدر میں آرمی کے دو افسران کو نشانہ بنایا گیا تھا جو کہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں