جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

کراچی : کالعدم تنظیم ‘زینبیون’ کے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر یونیورسٹی روڈ سے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کالعدم تنظیم ‘زینبیون’ کے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر فرحان کو یونیورسٹی روڈ سے گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور ایک حساس ادارے نے یونیورسٹی روڈ پر مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ‘زینبیون’ کے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر فرحان کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد شہر میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے 2023 میں 12 ربیع الاول کے موقع پر فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں امام مسجد قیصر فاروق کو نشانہ بنایا تھا، اس بزدلانہ کارروائی کے دوران ایک معصوم بچہ عمر بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا۔

ابتدائی تفتیش میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ تنظیم کی جانب سے دیا گیا ہدف پورا کیا تھا، کارروائی کا مقصد شہر میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کو ہوا دینا اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا تھا۔

ملزم کے قبضے سے ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں