نئی حکومت آتے ہی راولپنڈی میں شوکت خانم اسپتال کے بینرز اتار دیئے گئے

اسلام آباد : نئی حکومت آتے ہی راولپنڈی انتظامیہ نے شوکت خانم اسپتال کے بینرز اتارنا شروع کردیے، شہباز گل نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال غریب کینسر کے مریضوں کی آخری امید ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں انتظامیہ نے شوکت خانم اسپتال کے بینرز اتارنا شروع کردیے ، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب پر شوکت خانم اسپتال کے بینرز اتارنے کی ویڈیو شیئر کردی۔
شہباز گل نے کہا ان کی بے حسی اور سفاکیت کااندازہ لگائیں،شوکت خانم اسپتال غریب کینسرکے مریضوں کی آخری امید ہے ، انہیں شوکت خانم کینسراسپتال کے بینرز تک برداشت نہیں۔
شہباز شریف خود کینسر سروائیور ہیں اور نواز شریف کی اہلیہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہو کر فوت ہوئیں
انکی بے حسی اور سفاکیت کا اندازہ لگائیں غریب کینسر کے مریضوں کی آخری امید شوکت خانم کینسر ہسپتال کے بینرز تک برداشت نہیں pic.twitter.com/t8SZetD5jP— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 12, 2022
رہنما پی ٹی آئی نے مزیدکہا کہ شہباز شریف خود کینسر سروائیور ہیں جبکہ نواز شریف کی اہلیہ کینسر کے میں مبتلا ہو کر فوت ہوئیں۔