بنوں : سی ٹی ڈی بنوں نے انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک کردیئے تاہم دہشت گردوں کے دیگر 2 ساتھی فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت فضل اللہ عرف فیض اللہ اور سفیرالرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں دہشت گرد پولیس اہلکاروں پر حملوں اور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آپریشن کے دوران کلاشنکوف، پستول، ہینڈ گرنیڈ، موبائل فونز اور کالعدم تنظیم کا کارڈ برآمد کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے دو دیگر ساتھی موقع سے فرار ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


