پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

بنوں: دہشت گردوں کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے 4 ارکان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

بنوں : تھانہ ہوید کی حدود میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے 4 امن کمیٹی ممبران کو شہید کردیا، جس کے بعد امن کمیٹی نے علاقے میں دہشت گردوں کےخلاف مزاحمت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بنوں کے تھانہ ہوید کی حدود میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے چار ارکان شہید ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بنوں کے علاقے گلبدین لنڈی ڈاک میں مزنگہ چوک کے قریب پیش آیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق امن کمیٹی کے ارکان ایک ہی گاڑی میں سوار تھے کہ دہشت گردوں نے اچانک فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے اور فائرنگ کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں نصیب، حامد اور ضیاء اللہ شامل ہیں، جبکہ چوتھے مقتول کی شناخت کا عمل جاری ہے تاہم شہداء کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب امن کمیٹی کے ارکان نے واقعے کے بعد علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں