منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

بنوں حملے کی ذمہ داری فتنہ الخوارج کے گروہ ’اتحاد المجاہدین‘ نے قبول کرلی، سیکیورٹی ذرائع

اشتہار

حیرت انگیز

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بنوں میں پاک فوج کی گاڑی پر خودکش حملے کی ذمہ داری فتنہ الخوارج کے ذیلی گروہ اتحاد المجاہدین نے قبول کرلی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں میں پاک فوج کی گاڑی پر خودکش حملے کے تانے بانے افغانستان سے جاملے ہیں، اتحاد المجاہدین گروپ کا تعلق فتنہ الخوارج کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔

اس گروہ کا مرکزی سرغنہ گل بہادر اور اس کے اہم کمانڈر افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں، یہ گروپ افغان سرزمین استعمال کرکے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، گزشتہ رمضان میں بھی اسی گروپ نے بنوں کینٹ پر حملہ کیا اور منصوبہ بندی افغانستان سے ہوئی۔

یہ پڑھیں: بنون: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 خوارج ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ستمبر 2025 کو فیڈرل کانسٹیبلری بنوں میں میجر عدنان شہید بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، میر علی سمیت شمالی و جنوبی وزیرستان کے متعدد حملوں کی ذمہ داری بھی اس گروپ نے قبول کی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ثابت ہوا ہے کہ ان حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری افغانستان سے کی گئی تھی، فتنہ الخوارج کے مرکزی سرغنہ افغانستان میں موجودگی ثبوت ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہورہی ہے۔

افغان طالبان رجیم کی دہشت گرد تنظیموں کو پشت پناہی سے افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں میسر ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی میں 70 فیصد سے زائد عناصر افغان نژاد یا افغانستان سے تعلق رکھتے ہیں، افغان طالبان رجیم کی سرپرستی خطے میں امن کی کوششوں کو مسلسل سبوتاژ کررہی ہے۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں