The news is by your side.

Advertisement

بنوں میں نالے سے راکٹ کے 22 گولے برآمد

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ بکا خیل کی حدود میں نالے سے راکٹ کے 22 گولے برآمد کر لیے گئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ راکٹ کے گولے روسی ساختہ ہیں جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بنوں میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے نالے سے ملنے والے 2 گولے ناکارہ بنا دیے۔

نالے سے گولے ملنے پر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا تھا۔

بی ڈی ایس کے عملے نے پہنچ کر راکٹس کے ان گولوں کو مہارت سے ناکارہ بنا دیا۔ حکام کے مطابق راکٹ گولے روسی ساختہ تھے جنھیں بوری میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں