اشتہار

میٹرک امتحان ملتوی کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بنوں: بنوں میں میٹرک سالانہ دوم کے امتحانات 2026 ملتوی کردیئے گئے، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن بنوں نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے، امتحان کا آغاز آج سے ہونا تھا۔

امتحان ملتوی ہونے سے ضلع بنوں، لکی مروت، شمالی وزیرستان اور ملحقہ علاقوں کے طلبہ و طالبات متاثر ہونگے۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں ایک خارجی دہشت گرد کو ہلاک کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے خارجی کو نشانہ بنایا، فورسز نے علاقے میں خوارج کی موجودگی اور نقل و حرکت پر کڑی نگرانی رکھی ہوئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، اور فورسز کے آپریشنز دہشت گردوں کے نیٹ ورکس توڑنے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں پاک فوج کی تعیناتی کا حکم

سیکیورٹی فورسز نے کے پی میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عزم اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ یہ آپریشنز دہشت گردوں کی نقل و حرکت مفلوج کرنے میں انتہائی کارگر ثابت ہو رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں