بنوں: سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں ایک خارجی دہشت گرد کو ہلاک کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے خارجی کو نشانہ بنایا، فورسز نے علاقے میں خوارج کی موجودگی اور نقل و حرکت پر کڑی نگرانی رکھی ہوئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، اور فورسز کے آپریشنز دہشت گردوں کے نیٹ ورکس توڑنے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں پاک فوج کی تعیناتی کا حکم
سیکیورٹی فورسز نے کے پی میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عزم اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ یہ آپریشنز دہشت گردوں کی نقل و حرکت مفلوج کرنے میں انتہائی کارگر ثابت ہو رہے ہیں۔


