ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

بنوں میں یو سی چیئرمین سمیت 3 افراد کو حجرے میں قتل کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنوں (31 جنوری 2026): خیبرپختونخوا کے شہر بنوں کے علاقے بازیدہ کوکل خیل سورانی میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک یو سی چیئرمین سمیت تین افراد کو قتل کر دیا۔

بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ بسیہ خیل کی حدود میں مسلح افراد نے حجرے میں فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا، مقتولین میں یو سی چیئرمین عامر درانی، 2 دوست سدیس درانی اور نعیم شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد رات کے آخری حصے میں گاڑی میں سوار ہو کر آئے تھے، انھوں نے حجرے میں سوئے عامر درانی اور سدیس درانی پر اندھا دھند فائرنگ کی، جب کہ نعیم کو سورانی پارک کے قریب نشانہ بنایا، جس کی لاش کار سے برآمد ہوئی ہے، معلوم ہوا ہے کہ کار یو سی چیئرمین عامر کی تھی۔

ادھر پشاور کے علاقے پشتخرہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ہیں، گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، پولیس کے مطابق ڈاکو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں