تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

عدم اعتماد: بی اے پی کا اپوزیشن کی حمایت کا اعلان

بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

بی اے پی کے ارکان نے اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کے ارکان شہباز شریف، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

بی اے پی کے رہنما خالد مگسی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینےکافیصلہ کیا ہے ماضی کے تجربات کے بعد نئے ارادےکیساتھ آئے ہیں ہم چاہتےہیں نئی حکومت کیساتھ بلوچستان کےمعاملات کودیکھیں۔

خالدمگسی نے کہا کہ طویل مشاورت کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں ہم سے ٹیڑھے سوال نہ کیا کریں ٹیڑھے سوال پر ٹیڑھا جواب آئے گا ہاں میں نےفوج کےکہنےپربلوچستان حکومت گرائی تھی کوئی بھارت کی فوج نہیں تھی ہماری اپنی فوج تھی۔

’غیر ملکی مداخلت ثابت ہوئی تو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں گا‘

بی اے پی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کو غیر ملکی مداخلت کاالزام لگاتے وقت گریبان میں جھانکنا چاہیے، فارن فنڈنگ سے متعلق عمران خان کیا جواب دیں گے، فارن فنڈنگ قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف ہماری جنگ سیاسی ہے، جیسے میرےخلاف فرنٹ مین کا الزام لگا یہ بھی ویسا ہی خط ہے، کہیں غیرملکی مداخلت ہے تو چیلنج کرتا ہوں پارلیمان میں خط پیش کریں اگر غیر ملکی مداخلت ثابت ہوئی تو میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

Comments

- Advertisement -