تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بپی لہری کے پاس کتنا سونا تھا؟

بالی ووڈ میں ‘گولڈن مین’ کہلانے والے گلوکار و موسیقار بپی لہری کے پاس موجود سونے اور چاندی کی تفیصلات سامنے آگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2014 میں سیاست کے میدان میں قدم رکھنے والے بپی لہری نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروائیں تھیں جو ریکارڈ پر ہیں۔

آنجہانی لہری نے الیکشن کمیشن کو بتایا تھا کہ ان کے پاس 752 گرام سونا اور 4.62 کلوچاندی ہے جو کی آج مالیت 80 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔

یہ ریکارڈ 8 سال قبل سے موجود تھا اور امکان یہی ہے کہ ان سالوں میں انہوں نے طلائی زیورات کی خریدوفروخت کی ہو گی جس کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

بپی لہری کا اصل نام آلوکیش لہری تھا، وہ 27 نومبر 1952 کو مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد کا نام اپریش لہری اور والدہ کا نام بنساری لہری تھا۔ ان کے انتقال سے فلمی دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بپی لہری نے صرف تین سال کی عمر میں طبلہ بجانا شروع کردیا تھا، جس کے بعد ان کے والد نے انہیں مزید تربیت دی۔ بالی ووڈ کو راک اور ڈسکو موسیقی سے متعارف کروانے والے بپی لہری نے اپنی دھنوں پر نوجوانوں کو رقص کرنے پر مجبور کردیا تھا۔

مشہور موسیقار اور گلوکار بپی لہری نے کئی چھوٹی و بڑی فلموں میں اداکاری بھی کی۔ بپی لہری نے 80 کی دہائی میں بالی ووڈ کو کئی یادگار نغموں کا تحفہ دے کر اپنی پہچان بنائی۔

انہوں نے چلتے چلتے، ڈسکو ڈانسر، اور شرابی جیسی کئی فلموں میں مقبول گانے پیش کئے۔ انہوں نے 2020 میں ریلیز ہوئی فلم باغی 3 میں آخری بار گانا گایا تھا۔

17سال کی عمر سے ہی بپی لہری موسیقار بننا چاہتے تھے اور ایس ڈی برمن ان کے لیے مشعل راہ تھے جبکہ اپنی نوعمری میں ہی وہ ایس ڈی برمن کے گانے سنتے اور ریاض کیا کرتے تھے۔

جس دور میں لوگ رومانوی موسیقی سنتے تھے، اس وقت بپی نے بالی ووڈ میں ‘ڈسکو ڈانس’ متعارف کرایا تھا۔ بنگالی فلم دادو (1972) اور بالی ووڈ فلم ننھا شکاری (1973) میں بپی لہری نے پہلی بار موسیقی دی تھی۔

انہوں نے متعدد فلموں میں کام کرتے ہوئے بلندیوں کو چھو لیا اور بالی ووڈ میں ایک بڑے فنکار کے طور پر اپنا مقام بنایا۔ آج ان کے انتقال سے ان کے چاہنے والوں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -