جمعرات, اپریل 23, 2026
اشتہار

امریکی صدراوباما نے آئندہ صدارت کیلئے ہلیری کلنٹن کی حمایت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدراوباما نے آئندہ صدارت کیلئے ہلیری کلنٹن کی حمایت کردی ہے، انکا کہنا ہے کہ امریکی صدارت کیلئے ہلیری کلنٹن سے زیادہ کوئی اور قابل شخصیت نہیں۔

امریکی صدارتی امیدوارکے طور پر نامزدگی کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی میں سابق وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن اور برنی سینڈرز کے درمیان کشمکش کا خاتمہ ہوگیا ہے، آخر کار ڈیموکریٹ صدربارک اوباما نے پارٹی کے صدارتی امیدوار کیلئے ہلیری کلنٹن کی حمایت کرتے ہوئے انہیں صدارتی عہدے کے لئے قابل شخصیت قرار دے دیا ۔

صدراوباما نے صدارتی امیدوار کیلئے ہلیری کلنٹن کی حمایت کا فیصلہ برنی سینڈرز سے ملاقات کے بعد کیا، اس موقع پر برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ وہ ہلیری کلنٹن کے ساتھ مل کرڈونلڈٹرمپ کو روکنے کیلئے کام کریں گے۔

صدراوباما سے ملاقات کے بعد برنی سینڈرز کیپٹیل ہل روانہ ہوگئے، صدراوباما آئندہ ہفتے ونکونسن میں ہلیری کلنٹن کے ساتھ انتخابی مہم میں حصہ لینگے۔

صدراوباما کا کہنا تھا کہ وہ ہلیری کلنٹن کے ساتھ صدارتی مہم چلانے کیلئے بے تاب ہیں۔

دوسری جانب صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے صدر اوباما کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی حمایت پر فخر ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں