تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

براک اوبامہ اور ان کی اہلیہ ٹی وی شوزاور فلمیں بنائیں گے، کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے

واشنگٹن : سابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما ٹی وی پروگرام اور فلمیں بنائیں گے۔ اس سلسلے میں انہوں نے آن لائن اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ساتھ معاہدہ بھی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی دو مقبول ترین شخصیات امریکہ کے سابق صدر براک اوبامہ اور ان کی اہلیہ مشعل اوبامہ نے ہائر گراؤنڈز کے نام سے ایک پروڈکشن کمپنی بنائی ہے، ان کی کمپنی نے آن لائن اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس کے ساتھ ایک طویل مدتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

نیٹ فلکس حکام کے مطابق ان سیریز اور فلموں میں اسکرپٹڈ اور ان اسکرپٹڈ سیریز کے لیے دستاویزی ڈرامہ اور دستاویزی فلمز اور فیچرز شامل ہوں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اس حوالے سے مشعل اوبامہ کا کہنا ہے کہ براک اور وہ ہمیشہ سے ہی کسی کو متاثر کرنے کے لیے داستان گوئی کی طاقت پر یقین رکھتےہیں۔

نیٹ فلکس ایک ایسا میڈیم ہے جس کے ذریعے ہم اپنے آئیڈیاز کو بہتر طور پر لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہم باصلاحیت، متاثر کن اور تخلیقی لوگوں کو اکٹھا کریں گے جو لوگوں میں ہمدردی اور باہمی ربط اجاگر کریں گے اور ان کی مدد کریں گے کہ وہ اپنی کہانی دنیا کو بتائیں۔

مزید پڑھیں: امریکہ کی خاتون اوّل کا پاکستانی سفارت خانے کا دورہ

براک اوبامہ کا کہنا تھا کہ اپنی صدارت کے دوران سب سے خوشگوار لمحات وہ تھے جو ہم زندگی کے مختلف پہلوؤں سے تعلق رکھنے والے متاثر کن افراد سے ملتے، ان کی مدد کرتے اور ان کے تجربات سنتے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -