تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کراچی کا تباہ حال "پارک” اہل محلہ نے آباد کردیا

کراچی : شہر قائد کے پارکس طویل مدت تک قبضہ مافیا کے ہاتھوں تباہ ہوتے رہے دستگیر کا بارہ دری پارک بھی ان ہی میں سے ایک تھا۔

عدالتی حکم کے بعد اہل محلہ نے نہ صرف انتظامیہ کے تعاون سے اسے مکمل بحال کیا بلکہ اپنی مدد آپ کے تحت یہاں ایک لائبریری بھی قائم کردی۔

ایک زمانے میں کراچی کے علاقے دستگیر میں کئی خوبصورت پارک ہوا کرتے تھے پھر قبضہ مافیا نے یہاں شادی لان سیاسی جماعتوں کے دفاتر سمیت کئی کاروبار چلانا شروع کردئیے۔

بارہ دری پارک بھی تقریباً پندرہ برس تک شادی لان میں تبدیل رہا بعد ازاں عدالتی احکامات کے نتیجے میں شادی لان تو بند ہوگیا مگر پارک بحال نہ ہوسکا۔

پارک کے قریب رہائش پذیر سید مشرف علی اور حسام سگرام نے اہل محلہ کے ساتھ مل کر بارہ دری پارک کی بحالی کا فیصلہ کیا مشرف علی نے نہ صرف انتظامیہ کو خطوط لکھے بلکہ اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت پارک کی تزئین آرائش بھی کر ڈالی۔

بارہ دری پارک اب مکمل طور پہ آباد ہے اور یہاں ایک چھوٹی سی خوبصورت لائبریری بھی قائم کردی گئی ہے۔

لائبریری کے قیام میں جہاں مقامی انتظامیہ کا تعاون رہا وہاں حسام سگرام اور ان کے ساتھیوں نے کئی لاکھ روپے اپنی جیب سے لائبریری کے قیام پر خرچ کیے۔

اب اہل محلہ کا کہنا ہے کہ بارہ دری پارک کے بعد قریبی فٹ بال گراوٴنڈ کو بھی اپنی مدد آپ کے تحت بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -