تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

بادشاہ اپنی دلہن لینے "بلڈوزر” پر پہنچ گیا، ویڈیو دیکھیں

بھارت میں بادشاہ نامی دولہا نے اپنی دلہنیا لانے کیلیے انوکھا طریقہ اختیار کیا اور "بلڈوزر” پر اپنی بارات لے کر سسرال پہنچ گیا۔

بدلتے وقت کے ساتھ بارات کے رنگ ڈھنگ بدلتے جارہے ہیں اور دولہا جو کبھی گھوڑے پر بارات لاتا تھا، وہ کاروں میں آنے لگا اور جدید دور میں نت نئے ماڈل کی گاڑیاں بارات کے قافلے میں شامل ہونے لگیں لیکن اترپردیش کے ایک دولہا نے اپنی بارات کیلیے انوکھی سواری کا انتخاب کیا۔

اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے لکشمن پور شنکر پور کے رہائشی سلیم کی بیٹی روبینہ کی شادی شراوستی کے رہائشی "بادشاہ” نامی نوجوان سے ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دولہا بادشاہ کے دوستوں نے بارات روانگی سے قبل اس سے کہا کہ ہر کوئی کار، ہاتھی، گھوڑوں پر بارات لے کر جاتے ہیں ہم انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہیں اس کے بعد دولہا بادشاہ اپنے باراتی دوستوں عقیل، بھورے، شکیل ودیگر کے ساتھ بلڈوزر پر سوار ہوا اور پورے شہر کا چکر لگایا بعد میں یہ انوکھی بارات دلہن کے گاؤں روانہ ہوئی۔

 

دلہن کے گاؤں میں سب بارات کے منتظر تھے کہ انہیں پھولوں سے سجے بلڈوزر میں بارات آتے دیکھ کر انوکھا نظارا دیکھنے کو ملا، اطلاع ملنے پر پورا گاؤں یہ انوکھی بارات دیکھنے کیلیے دلہن کے گھر امڈ آیا۔

واضح ہے کہ بلڈوزر ان دنوں یوپی کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی تعیمرات گرانے کیلیے استعمال ہونے کے باعث ان دنوں میڈیا کی شہ سرخیوں میں پہلے ہی سے موجود تھا کہ اس انوکھی بارات نے اس کو نیا رنگ دے دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -