The news is by your side.

Advertisement

باربی ڈول بھی کرونا کے خلاف میدان میں آگئی

لندن : بچوں کی پسندیدہ گڑیا باربی ڈول نے بھی کرونا وائرس کی مہلک وبا کے خلاف جنگ شروع کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خلاف ایسٹرازینیکا ویکسین تیار کرنے والی برطانوی پروفیسر ڈیم سارہ گلبرٹ سے متاثر ہوکر دنیا کی مقبول ترین ’باربی ڈول‘ کا نیا ایڈیشن متعارف کروادیا گیا۔

کمپنی کی جانب سے ڈاکٹر سارہ گلبرٹ کے ساتھ ساتھ مزید پانچ خواتین سے مشابہ باربی ڈول بھی تیار کی گئی ہیں جس کا مقصد کرونا کے خلاف مہم چلانے والی ان شخصیات کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

نیلے کپڑوں اور کالے جوتوں کے ساتھ عینک لگائے منفرد گڑیا پروفیسرسارہ گلبرٹ کی ہے۔

پروفیسرسارہ گلبرٹ کاکہناہےانہیں اپنی شکل کی گڑیا دیکھ کے ابتدا میں عجیب معلوم ہوا، لیکن ایسی گڑیا لڑکیوں کو سائنس کے شعبے میں کیریئر بنانے کی ترغیب دے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کرونا کے خلاف لڑتے ہوئے تمام فرنٹ لائن ورکرز نے زبردست قربانیاں دیں ہیں، باربی ان شخصیات کی کہانیوں کو سب کے سامنےلارہی ہیں، ان شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے باربی کا پلیٹ فارم استعمال کیا جا رہاہے جو قابل فخر ہے۔

واضح رہے کہ باربی گڑیا کی ذریعے دہائیوں پر مشتمل دو سو سے زائد منفرد شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا جاچکا ہے۔

اس سے قبل کمپنی روس کی واحد خلا باز سے متاثر ہوکر نئی ’باربی ڈول‘ متاثر کروائی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں