اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

بارکھان واقعہ :خاتون کے بعد 2 نوجوانوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آگئی، اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بارکھان واقعے میں جاں بحق ہونے والے دو نوجوانوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، دونوں خان محمدمری کے بیٹے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ بارکھان میں جاں بحق 2 بھائیوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں مقتولین خان محمدمری کےبیٹےہیں ، دونوں مقتولین کوسروں پرگولیاں ماری گئی ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادراورمحمدنوازکوتشددکانشانہ بھی بنایاگیا ہے۔

یاد رہے بلوچستان میں کنویں سے ملنے والی تین لاشوں میں سے خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون کی لاش گراں ناز کی نہیں بلکہ ایک نوجوان لڑکی کی ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹرعائشہ فیض نے انکشاف کیا ہے کہ لاش17سے18سال کی لڑکی کی ہے جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، مقتولہ لڑکی مبینہ طور پر محمد خان مری کی بیٹی ہے۔

پولیس سرجن نے بتایا تھا کہ مقتولہ کے ساتھ قتل سے قبل جنسی ذیادتی اورتشدد بھی کیا گیا ہے، خاتون کے سر پر3گولیاں ماری گئی ہیں اور شناخت چھپانے کیلئے چہرےاور گردن پر تیزاب پھینکا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں