اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ اصولی فیصلہ ہوگیا 90دن میں الیکشن کرانے ہیں، امید ہے الیکشن کمیشن90دن میں انتخابات کااعلان کر دے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کی اپیل مسترد ہونے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیزیں کلیئرہوگئیں الیکشن90دن سے آگے نہیں جاسکتے ، امید ہے الیکشن کمیشن90دن میں انتخابات کااعلان کر دے گا۔
بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ اب اگر تاخیر ہوئی تو توہین عدالت ہوگی، آج کےفیصلےکےبعدپنجاب میں حلقہ بندیاں نہیں ہوسکتیں۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بار بار کہا ہم نےآئین کی تشریح کردی ہے، آئین میں لکھاہےکہ90دن میں الیکشن کرانےہیں، جب کوئی غلطی پوائنٹ آؤٹ نہ ہوسکی تو ریویو کو مستردکردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ججمنٹ کے بعد اب مزید تاخیر کی گنجائش نہیں، اب اگر تاخیر ہوئی تو توہین عدالت ہوگی، اصولی فیصلہ ہوگیا آئین کے مطابق 90 دن میں الیکشن کرانے ہیں۔
بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ 90دن کےاندراندرالیکشن کرانےکی درخواست دائرکردی ہے، ہم نے پٹیشن میں چیلنج کیا ہے کہ سی سی آئی کا فیصلہ بھی غلط اور آئین کیخلاف ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ جس سی سی آئی نےنئی مردم شماری کی منظوری دی اس میں 2نگراں وزیراعلیٰ تھے، نگران وزیراعلیٰ پاکستان 51فیصدآبادی کی نمائندگی نہیں کرتے، آئین اورالیکشن ایکٹ کہتاہےکہ نگران حکومت کوئی فیصلہ نہیں کرسکتی۔