جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

27 ویں آئینی ترمیم کے لیے مطلوبہ نمبر پورے ہیں، بیرسٹر عقیل کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : : وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے لیے مطلوبہ نمبر پورے ہیں تاہم سیاسی اتفاق رائے کے بعد ہی آئین میں ترمیم ممکن ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کا عمل جاری ہے اور حکومت کو اس حوالے سے کوئی جلدی نہیں۔ یہ ایک مکمل پیکیج ہوگا جس پر اتحادی جماعتوں سے تفصیلی مشاورت کی جا رہی ہے۔

بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ ترمیم کے حوالے سے ابھی باضابطہ طور پر کوئی ڈرافٹ تیار نہیں ہوا، یہ صرف ایک ورکنگ پیپر ہے، ورکنگ پیپر سے مراد کوئی تحریری دستاویز نہیں بلکہ زبانی مشاورت ہے جو جاری ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے، اور جب معاملات آگے بڑھیں گے تو ڈرافٹ کو حتمی شکل دی جائے گی، سیاسی اتفاق رائے کے بعد ہی آئین میں ترمیم ممکن ہوگی

آئینی ترمیم کے لیے مطلوبہ نمبر پورے ہیں حکومت کے پاس آئینی ترمیم کے لیے درکار دو تہائی اکثریت موجود ہے تاہم مسودے کوحتمی شکل دی گئی تواپوزیشن سے بھی بات کریں گے.

وزیرِ مملکت نے مزید کہا کہ آئین و قانون میں بہتری لانا پارلیمان کا استحقاق ہے، اور وقت کے ساتھ ساتھ ترمیم کا عمل جمہوری روایت کے مطابق جاری رہتا ہے۔

بیرسٹر عقیل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ این ایف سی فارمولے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے تاکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں