اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

حکومت 8 فروری کے الیکشن پر دولت مشترکہ کی رپورٹ کا جائزہ لے گی، بیرسٹر عقیل ملک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (16 ستمبر 2025): بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ حکومت 8 فروری کے الیکشن پر دولت مشترکہ کی رپورٹ کا جائزہ لے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کے الیکشن پر دولت مشترکہ کی رپورٹ پر پی ٹی آئی کی جانب سے بہت شور کیا جا رہا ہے، وہ رپورٹ ابھی باضابطہ طور پر جاری نہیں کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ الیکشن پر جیسے ہی رپورٹ جاری کی جائے گی، اس رپورٹ اور اس کی تیاری کے حالات کا جائزہ لیا جائے گا، اس رپورٹ پر شور وہ پارٹی سب سے زیادہ کر رہی ہے جو 2018 کے الیکشن میں آر ٹی ایس اور آر ایم ایس بٹھا کر اقتدار میں آئی تھی، جس کی بہت ساری رپورٹس انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو ہراسانی کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو پشاور میں جلسے کا اعلان کیا ہے لیکن اس بار بھی پی ٹی آئی کی کال پر کوئی نہیں نکلے گا، خیبرپختونخوا حکومت مارگلہ میں ضلع ہری پور کی حدود میں 50 ارب روپے کی لاگت سے کے پی ہاؤس بنا رہی ہے، جس سے ان کی ترجیحات کا پتا چل رہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی ساری پالیسیاں کالعدم ٹی ٹی پی اور تحریک طالبان افغانستان جیسی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں