تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے تینوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

اسلام آباد : سیشن عدالت نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت میں بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کی سماعت ہوئی ، ملزمان راجہ ارشد،ہاشم اور نعمان کھوکھر کو عدالت پیش کیا گیا۔

جج نے استفسار کیا نعمان کھوکھر آپ پر کتنے کیس تھے، جس پر ملزم نعمان کھوکھر نے کہا کہمجھے سمجھ نہیں آیا جو کیس تھا اس میں بری ہوا ہوں۔

سیشن جج عطاء ربانی نے چھ سال اور 7 ہفتوں بعد کیس کا فیصلہ سنا دیا ، فیصلے میں عدالت نے ملزم راجہ ارشد ، ملزمان ہاشم اور نعمان کھوکھر کو عمر قیدکی سزا سنائی۔

جج نے حکم دیا کہ اٹک والے ملزمان بھی پہلے راولپنڈی سینٹرل جیل لیکر جائیں گے۔

عدالت نے کیس کے فیصلہ کی کاپیاں بھی ملزمان کو دیتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ جیل سے مجھے لیٹر نہ ملے کہ سزا کی سلپس نہیں ملی۔

بعد ازاں بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کا عطاء ربانی نے چھ صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری کیا۔

جس میں کہا کہ تینوں ملزمان راجہ ارشد، ہاشم اور نعمان کھوکھر کو قتل کی دفعہ میں عمر قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی۔

عدالت نے تینوں ملزمان کو اقدام قتل،تشدد اور دھاوا بولنے کی دفعات میں 18 اٹھارہ سال قید کی سزائیں سنائی اور ملزمان پر ایک لاکھ دس دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا بھی حکم دیا جبکہ ملزمان کو 382 بی کا فائدہ بھی دیا گیا ہے۔

یاد رہے مقتول بیرسٹر فہد ملک کو چھ سال قبل 2016میں اسلام آباد میں قتل کردیا گیا تھا، بیرسٹر فہد ملک کیس کا ٹرائل چھ سال تک چلتا رہا۔

فہد ملک قتل کیس انسداد دہشت گردی عدالت ، اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے ہوتا ہوا سیشن عدالت مکمل ہوا اور عدالت نے گزشتہ ہفتے ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا

Comments

- Advertisement -