اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

بیرسٹر گوہر کا 8 فروری کو پورے ملک میں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے 8 فروری کو پورے ملک میں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر داہگل نے داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کی بات اگر صرف پانچ بڑے رہنماؤں کی ملاقات تک آگئی تو اسے نہ ہی سمجھا جائے، پانچ بڑے نہ ملاقات کر سکتے ہیں اور نہ اس کی ضرورت ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پارٹی ہر منگل کو ملاقات کے لیے آتی ہے مگر بغیر ملاقات کے واپس چلی جاتی ہے، اور بانی پی ٹی آئی سے ایک ماہ سے زائد عرصے سے کسی کی ملاقات نہیں ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ ملاقاتوں کو متنازع بنا کر بات آگے کیسے بڑھے گی، اور حالات معمول پر لانے کے لیے بھاری قیمت طلب کی جا رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اعلان کیا کہ 8 فروری کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی اور پارٹی بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ حالات کی بہتری کے لیے بہنوں اور وکلا کی ملاقات ضروری ہے اور جو لوگ حالات کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں ان کی ستائش کی جانی چاہیے۔

انہوں نے عمران اسماعیل کے فون آنے پر کہا کہ ان کو آگاہ کر دیا گیا کہ پارٹی اس کانفرنس میں شریک نہیں ہوگی، اور جو لوگ بھیک مانگنے کی بات کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں، اس میں حقیقت نہیں۔

چیئرمین پی ٹی ائی کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہ کروانا سسٹم کے لیے ایک طرح کی بھیک ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی کوئی کمیٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کو نظر انداز نہیں کر سکتی، احتجاج ہمارا حق ہے اور اس پر پارٹی کا واضح لائحہ عمل موجود ہے۔ اسپیکر صاحب نے نوٹیفکیشن سے متعلق آئندہ اجلاس تک فیصلہ کرنے کو کہا، لیکن پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ آئندہ اجلاس سے پہلے اپوزیشن لیڈرز کو نوٹیفکیشن دیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی سے توقع ظاہر کی کہ سندھ میں جلسے کی اجازت دی جائے گی اور پیپلز پارٹی کی وزیراعلٰی کے پی کو پروٹوکول دینے کی بات کی بھی تائید کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں