پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

’بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی کیلیے کوششیں تیز کر دی ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (21 اپریل 2026): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کیلیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لاہور میں اسیران کی فیملیز اور نورین نیازی سے ملاقات ہوئی ہے، عمران خان کی فیملی ہمارے لیے قابلِ عزت ہے وہ کسی عہدے یا سیاست کے شوقین نہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فیملی کو عمران خان کی رہائی سے متعلق کنسرن ہے ہم اپنی بہترین کوشش کر رہے ہیں، علیمہ خانم نے کبھی کوئی عہدہ نہیں مانگا وہ ہمیشہ صرف اپنے بھائی کی بات کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’بندوق یا ڈنڈا نہیں اٹھا سکتا‘: سہیل آفریدی کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر ردعمل

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی بیمار ہیں لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ انہیں مکمل صحتیابی تک اسپتال منتقل کیا جائے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ مردان جلسے میں محمود اچکزئی کی عدم شرکت پر ابھی بات نہیں ہوئی، عمران خان کی ہدایت ہے کہ محمود اچکزئی کے فیصلوں کو فالو کیا جائے، اگر ان کی کوئی ناراضی ہے تو اسے دور کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 16 اکتوبر کے بعد سے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتیں نہیں ہو رہیں، ہم چاہتے ہیں پاکستان ترقی کرے اور دنیا میں ملک کو عزت ملے، آپسی تناؤ ختم ہونا چاہیے ورنہ یہ نفرت میں بدل جائے گا، پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر صرف اس کے دشمن ہی ناخوش ہوں گے، دہشتگردی پر واضح مؤقف ہے اسے ختم ہونا چاہیے دہشتگردوں کو جگہ نہ ملے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں