چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بچوں نے جنیوا میں پاکستان کے خلاف کچھ نہیں کہا ہے۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کے بچوں نے جنیوا میں پاکستان مخالف کوئی بات نہیں کی نہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور عطا تارڑ پاناما لیکس کا حساب دیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آپ کے لیڈر مری میں کس سے ملاقاتیں کرتے تھے؟ بھارت نے کلبھوشن کیس میں نواز شریف کا بیان عالمی عدالت میں استعمال کیا۔
یہ پڑھیں: قاسم خان کا یورپی یونین سے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس ختم کرنے کا مطالبہ
دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ فتنہ پھیلانے کے لیے باپ اور پھوپھیاں کم تھیں جو بیٹے کو بھی لانچ کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قاسم خان نے ریاست پاکستان کے خلاف دوسرا 9 مئی کیا ہے، سازش میں بھارت اور بی ایل اے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کیا قاسم 2019 میں دودھ پیتے بچے تھے، جب والد ڈکٹیٹر بن کر مخالفین کو جیلوں میں ڈال رہے تھے اس وقت انسانی حقوق یاد نہیں آئے؟
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


