چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آزاد عدلیہ کے لیے وکلا تحریک چلائیں گے اور ہم ساتھ دیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مضبوط عدلیہ ہی عوام کو ان کے حقوق دلا سکتی ہے، عدلیہ صرف ججز کا نام نہیں بلکہ جمہوریت کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح میڈیا آزاد ہے اسی طرح عدلیہ بھی آزاد ہونی چاہیے، وکلا کی جدوجہد نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے کردار ادا کیا ہے۔
یہ پڑھیں: مائنس ون فارمولا کامیاب نہیں ہوگا ، بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدلیہ اور وکلا ایک ہیں، دونوں کی جدوجہد نے تاریخ بدلی، نظام کی بہتری کے لیے مستقل جدوجہد کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں متعدد کانفرنسز ہوئیں مگر نتیجہ نہیں نکلا، ایک سیاسی جماعت نے بھی بروقت الیکشن کے لیے پٹیشن فائل نہیں کی، صرف پی ٹی آئی نے الیکشن کے لیے پٹیشن فائل کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود عمل کرانے کے لیے کوئی بھی آگے نہ بڑھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


