منگل, اکتوبر 6, 2026
اشتہار

انصاف مارچ ملتوی کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، بیرسٹر گوہر

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ انصاف مارچ ملتوی کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی ودیگر رہنما مارچ کے حوالے سے اپنے فیصلے خود کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی سے رابطوں سے کبھی انکار نہیں کیا، حکومت کے ساتھ اس وقت نہ مذاکرات ہو رہے ہیں نہ بیک ڈور رابطے ہیں لیکن مذاکرات ہونے چاہئیں اور جلد از جلد ہونے چاہئیں، مذاکرات کی پیشکش ہوئی لیکن کوئی قدم آگے نہیں بڑھا۔

یہ پڑھیں: 27 ستمبر کے احتجاج کی کال اٹل ہے اور اس پر نظرثانی نہیں کی جا سکتی ، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کی مرضی کے بغیر ہم ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھتے، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے اختیار سے اچکزئی اور علامہ صاحب کو آگے بڑھنے کا کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر من و عن عمل کیا جا رہا ہے، پارٹی میں کوئی ایک شخص تنہا فیصلہ نہیں کر سکتا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی کے فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں، اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس بھی پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں