راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ اگلے 3 سے 4 دنوں میں الیکشن مہم شروع کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہماری ٹکٹ سے متعلق مشاورت مکمل ہوگئی ہے، آج رات 11 بجے سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدوار متعلقہ آر او کو پارٹی ٹکٹ فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا پروسس مکمل کر لیا جبکہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت بھی ہو چکی ہے، امیدوار جنہیں ٹکٹ نہیں بھی ملا وہ بھی پارٹی کے فیصلے کو سپورٹ کریں اور پارٹی کو آگے لے جانے میں ہمارا ساتھ دیں۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو آج پشاور ہائی کورٹ کے آرڈر کی کاپی جمع کروا چکے ہیں، عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ ہمارا بلے کا نشان واپس دیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے استدعا ہے پہلے ہی دیر ہو چکی جلد از جلد بلا الاٹ کریں، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ الیکشن شفاف کروائیں۔