اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو راستے میں روکنے کا عمل درست نہیں تھا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا کسی جماعت کے ساتھ کوئی فکس میچ نہیں، پیپلزپارٹی سے فکس میچ کا سوال بے بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے استقبال کیا جس پر شکریہ بھی ادا کیا تھا لیکن آخری دن ان کا رویہ مناسب نہیں رہا۔
یہ پڑھیں: ’کراچی والو! بانی کے نمائندے سہیل آفریدی کو مایوس نہیں کرنا‘
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جلسے کے لیے جگہ نہ دینا جمہوری اقدار کے خلاف ہے، سہیل آفریدی ہر وقت اپنے لوگوں کے ساتھ ہیں، ان کا کراچی اور دیگر جگہوں پر جانا پلان میں شامل تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جس پر اعتماد کرتے ہیں وہی ذمہ داری لیتا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ دہشت گردی جہاں بھی ہے ہم نے اس کی ہمیشہ مذمت کی ہے۔


