اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی سزا کے بعد حکومت سے مذاکرات کے سے متعلق چیئرمین بیرسٹر گوہر کا اہم بیان آگیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ آج متنازع فیصلوں میں نئےباب کا اضافہ ہوا ہے، 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے سے ہمیں کوئی حیرانگی نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج جب فیصلہ سنایا گیا تو بانی پی ٹی آئی ہنس پڑے، وہ مایوس نہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ ایسا کیس ہے، جس میں بانی نے ایک روپے کا فائدہ نہیں لیا، جس خاتون نے نادار بچوں کی تعلیم کیلئے ٹرسٹ بنایا اسے 7 سال سزا سنائی گئی۔
چیئرمین نے مزید کہا کہ بانی انصاف کے قانون کیلئے 27 سال سے کوششیں کررہےہیں، جس بندے نے2 سال انصاف کیلئے کوششیں کی اسے انصاف نہیں ملا لیکن انشااللہ اب وقت آگیا ہے کہ انصاف ہوگا۔
حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے اس فیصلے کے باوجود مذاکرات جاری رہیں گے لیکن اگر سات دن میں کیمشن پر پیش رفت نہیں ہوئی تو مذاکرات نہیں ہوں گے۔