پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

بیرسٹر گوہر کا شیر افضل مروت کے ٹوئٹ پر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا شیر افضل مروت کے ٹوئٹ پر ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاست میں ہر بات یا سوال کا جواب نہیں دینا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ آپ اکثر عمران خان سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اگر یہ حقیقت ہے تو آئندہ ان کی اہلیہ، بہنوں پر منفی بات نہیں کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے آپ منفی ریمارکس نہیں دیں گے۔؎

یہ پڑھیں: ’ہار‘ کسی اور کے پاس پڑا ہے، سزا بانی اور بشریٰ بی بی کو ہوگئی، شیر افضل مروت

اس سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا تھا کہ مارچ 2026 سہیل آفریدی کی وزارت کا آخری مہینہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خانم اتنی مہربانی کیوں ہو رہی ہیں؟ انھوں نے سہیل آفریدی کی بھی واٹ لگائی ہے، ریلیز فورس بنانا بھی علیمہ خان کا ہی مطالبہ تھا، بانی پی ٹی آئی کی زندگی میں ان کی بہن نے تباہی مچائی ہے۔

شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا تھا کہ علیمہ خانم بتا دیں کہ انھوں نے ہار نہیں لیا ہے، بتائیں کہ وہ ہار کدھر گیا؟ علیمہ خان اسپتال کی 5 سو کنال زمین بھی کھا گئیں، اگر میں جھوٹ بول رہا ہوں تو علیمہ خانم میرے خلاف کیس کردیں۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں