جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

وزیر اعظم کے ہاتھ میں ایٹمی بٹن ہے، کیا وہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروا سکتے؟ بیرسٹر گوہر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (16 جون 2026): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے وزیر اعظم شہباز شریف سے سوال کیا ہے کہ آپ کے ہاتھ میں ایٹمی بٹن ہے، کیا ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں کروا سکتے؟

داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش خوش آئند ہے لیکن یہ زبانی جمع خرچ نہیں ہونا چاہیے بلکہ ان کو خود چل کر آنا چاہیے، انہوں نے اب تک ہمارے اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ نہیں ملایا یا نیک نیتی سے ہاتھ آگے نہیں بڑھایا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ منہ میں رام رام اور بغل میں چھری والا سسٹم نہیں ہونا چاہیے، آپ وزیر اعظم ہیں ہماری عمران خان سے ملاقات کیوں نہیں کروا سکتے؟ آپ کے ہاتھ میں ایٹمی بٹن ہے آپ ملاقات بھی نہیں کروا سکتے؟ یہ عجیب بات ہے ہر مرتبہ کہا جاتا ہے پوچھ کر بتائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج کا پانچواں مرحلہ مکمل

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں اسمبلی میں ایک اچھا بیان دیا ہے، عمران خان کیلیے آواز اٹھانے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بجٹ پاس کرنے کیلیے عمران خان سے ملاقات ہونا ضروری ہے، صوبائی حکومت کے پاس اچھی معاشی اور قانونی ٹیم ہے، وہ بجٹ پر وہ اقدام کرے گی جس سے صوبے کیلیے مسائل پیدا نہ ہوں، بجٹ پر اپنی صوبائی حکومت، وزیر اعلیٰ اور قانونی ٹیم پر اعتماد ہے۔

ایران امریکا معاہدے کی طرح ہمیں پاکستان میں بھی ایک ایم او یو سائن کرنا چاہیے

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ایران امریکا معاہدے کی طرح ہمیں پاکستان میں بھی ایک ایم او یو سائن کرنا چاہیے، جمہوریت، آئین، معیشت کی بحالی اور عوام کے حقوق کیلیے بھی معاہدہ کرنا چاہیے، ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان نے ایران امریکا ثالثی میں اچھا کردار ادا کیا، امن معاہدے میں جس جس نے بھی کردار ادا کیا ہم سب کو سراہتے ہیں، معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امن آئے گا، دنیا کی طرح ہمیں اپنے ملک میں بھی امن لانے کیلیے کردار ادا کرنا ہوگا۔

’اڈیالہ جیل کے باہر ہم کوئی شو نہیں کرنا چاہتے لوگ اظہار یکجہتی کیلیے آتے ہیں۔ احتجاج کرنا آئینی جمہوری حق ہے 245 دن میں عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی۔ ہمارا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کر کے ذاتی معالجین کی رسائی دی جائے۔ تین انجکشنز کے بعد ڈاکٹرز نے بریف کیا تھا مزید کی ضرورت نہیں۔ ان کو اب چوتھا اور پانچواں انجکشن بھی لگ چکا ہے۔‘

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے پی کی ملاقات کی تفصیلات کا علم نہیں

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی ملاقات کی تفصیلات کا علم نہیں، ملک میں سیاسی استحکام کے ساتھ معاشی استحکام آئے گا اور دفاع مضبوط ہوگا، سیاست میں جو تناؤ آیا ہے اس کو کسی مرحلے پر ختم ہونا چاہیے، کے پی میں جن اراکین اسمبلی کے تحفظات ہیں ان کو سنیں گے، ایم پی ایز کے تحفظات ہیں تو ان کو دور کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں