بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

’بشریٰ بی بی کا سیاسی کردار نہیں وہ خود ڈی چوک آئیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا سیاسی کردار نہیں وہ خود ڈی چوک آئیں۔

اے آر اوئی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے ک ہبشریٰ بی بی کا کوئی سیاسی کردار نہیں ہے انہوں نے خود احتجاج میں شرکت کی حامی بھری۔

انہوں نے کہا کہ ذمہ داران بتائیں ہمارے احتجاج کے لیے سزائے موت کیوں؟ پاکستان تحریک انصاف ایک ذمہ دار جماعت ہے، کسی کو تخریب کار اور قاتل لیگ نہیں کہا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل بانی پی ٹی آئی سے مشاورت سے دوں گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دھرنے میں کسی رہنما کو کنٹینر پر پہنچنے کا نہیں کہا، ہمارے ارکان اسمبلی بانی پی ٹی آئی اور نظریے کے ساتھ تھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی الگ اور خیبرپختونخوا حکومت دو الگ چیزیں ہیں، پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی کوشش کرنے والے غلط خبریں پھیلاتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا، بانی تک رسائی نہیں اسی لیے استعفیٰ منظور نہیں ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں