The news is by your side.

’تسنیم احمد کے انکشافات سے موجودہ حکومت کی اصلیت سامنےآگئی‘

معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے تسنیم حیدرکے انکشافات کے حوالے سے کہا کہ تسنیم کے انکشافات سے موجودہ حکومت کی اصلیت سامنےآگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے ایک بیان میں کہا کہ تسنیم احمد کے انکشافات سے موجودہ حکومت کی اصلیت سامنےآگئی ہے، سپریم کورٹ سے پر زور اپیل ہےکہ معاملےکانوٹس لیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کو ایف آئی آر میں نامزد کیا تھا، رانا ثنا اللہ نے نیا شوشہ چھوڑا کہ عمران خان کو دشمن ممالک کی ایجنسیوں سےخطرہ ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ ہوتے ہوئے یہ بیان دینا شرمناک ہے کہ عمران خان کودشمن ممالک کی ایجنسیوں سےنہیں موجودہ حکومت سےخطرہ ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں