اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

تحریک انصاف میں فیصلے کون کر رہا ہے؟ بیرسٹر سیف کے تہلکہ خیز انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ علیمہ خانم ہی پارٹی فیصلے کررہی ہیں ، کسی میں اتنی جرات نہیں ہے کہ وہ ان سے کہہ سکے کہ "بی بی، پارٹی کو فیصلے کرنے دیں”۔

سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے اے آروائی نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں تحریکِ انصاف کی اندرونی سیاست اور قیادت کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے اہم پارٹی فیصلوں میں علیمہ خانم کا بہت زیادہ کردار بلکہ وہی فیصلے کررہی ہیں ، پارٹی میں کسی میں اتنی جرات نہیں ہے کہ وہ علیمہ خانم سے کہہ سکے کہ "بی بی، پارٹی کو فیصلے کرنے دیں”۔

سابق مشیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جن لوگوں کو باضابطہ فیصلے کرنے کا اختیار دیا ہے، وہ آزادانہ طور پر کام نہیں کر پا رہے۔ حتیٰ کہ پارٹی قائدین ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہوتے ہیں کہ فلاں فیصلے کس نے کیے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ہمارے سامنے تو بانی پی ٹی آئی نے کبھی علیمہ خانم کو فیصلے کا اختیارنہیں دیا، گواہ ہوں میرے سامنے بانی نے کہا علیمہ خانم کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، بانی نے سب کے سامنے کہا تھا فیصلے علیمہ خانم نہیں پارٹی نے کرنے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے پارٹی کے اندر موجود بعض عناصر پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ مخلص کارکن تو چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں، لیکن کچھ لوگ خود "لیڈر” بننے کے چکر میں ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ بانی کی رہائی عمل میں آئے۔

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا علی امین گنڈاپور نے بطور وزیراعلیٰ اپنے بس میں موجود تمام کوششیں خلوص کے ساتھ کیں ، ان کے خلاف پارٹی کے اندر شروع سے ہی پروپیگنڈا اور اعتراضات کیے جا رہے تھے، جو کہ بدقسمتی ہے

+ posts

نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے
تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں