جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

بسنت کے موقع پر ایمرجنسی پلان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر بسنت کے موقع پر ایمرجنسی پلان جاری کر دیا گیا۔

محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب نے لاہور کیلئے ایمرجنسی کے اضافی وسائل مہیا کر دیے۔ لاہور میں 1200 سے زائد ریسکیو اہلکار اور 56 ایمبولنسز مختلف مقامات پر ہوں گی۔

لاہور میں 24فائر وہیکلز اور 300 ریسکیو موٹربائیکس اہم مقامات پر ہوں گی۔ خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ بسنت کے دوران ریسکیو 1122ہائی الرٹ ہو گی۔

حکام کی جانب سے بریفنگ میں کہا گیا کہ لاہور میں 23 ریسکیو اسٹیشنز کے ساتھ اہم مقامات پر خصوصی "کی  پوائنٹس”بنائیں گے، تنگ گلیوں ،ٹریفک میں بروقت رسائی کیلئے ریسکیو موٹر بائیک خصوصی "کی پوائنٹس” پرمقرر ہوں گی۔

لاہور میں بسنت میلہ سجنے کی تیاریوں کے پیش نظر محکمہ صحت پنجاب نے شہر کے 13 سرکاری اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا یہ اسپتال 6 سے 8 فروری تک ہائی الرٹ رہیں گے۔

لاہور میں بسنت، ایئرپورٹ کیلئے سیفٹی الرٹ جاری

محکمہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ تمام اسپتالوں میں میڈیکل، نرسنگ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی مکمل موجودگی یقینی بنائی جائے۔

اس کے علاوہ ادویات، ڈرپس، ویکسین اور ضروری سرجیکل سامان کی دستیابی بھی مکمل رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بسنت کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اسپتالوں میں بیڈز مختص کیے جائیں جبکہ بلڈ بیگز اور خون عطیہ کرنے والے افراد کی فہرستیں بھی تیار کی جائیں۔

محکمہ صحت نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ ایکسرے، الٹراساؤنڈ، سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی مشینیں ہر وقت فنکشنل رکھی جائیں۔

اس کے ساتھ ساتھ تمام اسپتالوں میں فعال موبائل اور ٹیلی فون کنکشن کی دستیابی یقینی بنانے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جامع پلان تیار کر کے فوری طور پر محکمہ صحت پنجاب کو جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں