ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

بسنت میں پتنگوں پر تصاویر چھاپنے، گانوں پر پابندی کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (28 جنوری 2026): ضلع انتظامیہ کی جانب سے بسنت پر پتنگوں پر تصاویر چھاپننے اور گانوں پر پابندی کا معاملہ عدالت پہنچ گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں اگلے ماہ فروری کو منائی جانے والے تین روزہ بسنت کے ثقافتی فیسٹیول کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے مذہبی ہم آہنگی اور امنِ عامہ برقرار رکھنے کے لیے عائد پابندیوں کا معاملہ عدالت تک جا پہنچا ہے۔

پی ٹی آئی کے شیخ امتیاز نے بسنت میں پتنگوں پر تصاویر چھاپنے اور گانوں پر پابندی کے خلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بسنت کے موقع پر کسی بھی لیڈر کی تصویر چھاپنے اور گانوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ اس ثقافتی تہوار پر سیاسی بد نیتی پر مبنی دکھائی دیتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور کا تصاویر اور گانوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ حکومتِ پنجاب نے لاہور میں 6 سے 8 فروری تک محفوظ بسنت کی مشروط اجازت دی ہے، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور نے پنجاب کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے تحت بسنت 2026 کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

حکومت پنجاب کے مطابق بسنت کو ایک تفریحی تہوار کے طور پر منانے کی اجازت دی گئی ہے، تاہم کسی بھی قسم کی قانون شکنی برداشت نہیں کی جائے گی۔

گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے مذکورہ بالا پابندیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

بسنت میں‌ پتنگوں‌ پر سیاسی شخصیات کی تصاویر لگانے پر پابندی عائد

+ posts

ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں