کوئٹہ : لاہور کے بعد ایک اور شہر میں بسنت کا آغاز ہو گیا ہے، تقریبات آج سے 15 فروری تک جاری رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں رنگوں اور خوشبوؤں کے تہوار بسنت کا آغاز ہو گیا ہے، انتظامیہ نے بتایا کہ بسنت کی تقریبات آج سے 15 فروری تک جاری رہیں گی۔
اس دوران پتنگ بازی کے ساتھ ساتھ مختلف ثقافتی سرگرمیوں اور روایتی پروگرامز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
Quetta Sehri & Iftar Time – Ramadan 2026
پولیس اور انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بسنت کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کیا جائے۔
تہوار کے تین روزہ میلے کے اعلان کے بعد شہریوں میں جوش و خروش عروج پر ہے، بازاروں میں رنگ برنگی پتنگیں، مضبوط ڈور، پیلے لباس اور دیگر بسنت کی اشیاء کی خریداری زور و شور سے جاری ہے، جبکہ لوگ نئی ڈیزائن کی پتنگیں دیکھ کر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
مقامی ثقافتی پروگرامز، موسیقی، فنکاروں کی پرفارمنسز، روایتی کھانوں کے اسٹالز اور تفریح کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
لاہور کے بعد کوئٹہ میں بسنت کے انعقاد سے نہ صرف شہر کا ثقافتی منظرنامہ نکھرے گا بلکہ یہ سیاحتی اور سماجی لحاظ سے بھی خوش آئند ثابت ہوگا۔


