لاہور : پسنت کے تہوار کے لئے پانچ روز کے دوران ایک ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کی ڈوریں اور پتنگیں خرید لیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں بسنت فیسٹیول کے پانچ روز کے دوران ایک ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کی ڈوریں اور پتنگیں فروخت ہوئیں۔
کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ ملک فیضان احمد نے بتایا کہ پانچویں روز دو لاکھ سے زائد گڈے اور پتنگیں جبکہ چار ہزار سے زائد پنے فروخت کیے گئے۔
ملک فیضان احمد کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ تاوا گڈا ایک ہزار روپے، ایک تاوا 600 روپے جبکہ پونا تاوا 350 روپے میں فروخت ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ دو پیس کا پنا 12 سے 15 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
لیگل ایڈوائزر کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے مطابق پانچویں روز پتنگوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم اس کے باوجود مارکیٹ میں دستیابی برقرار رہی۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے روز 16 کروڑ، دوسرے روز 18 کروڑ اور تیسرے روز 20 کروڑ روپے کی خرید و فروخت ہوئی۔
ملک فیضان احمد کے مطابق چوتھے روز 68 کروڑ جبکہ پانچویں روز 38 کروڑ روپے سے زائد کی خرید و فروخت ریکارڈ کی گئی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


