تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی عرب میں بسنت میلہ، آسمان مختلف رنگوں کی پتنگوں سے بھر گیا

ریاض : سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے فیملی بسنت میلہ منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں کے علاوہ غیر ملکیوں نے بھی شرکت کی اور کہا کہ سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں، جس نے بسنت منانے کی خصوصی اجازت دی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بسنت میلے میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ہر سو بکھرے نظر آئے، کہیں بچوں کے لئے جھولے، واٹر بوٹ، فیس پینٹنگ، میجک شو کا انتظام تھا، جس سے بچوں نے خوب مزہ اڑایا۔

میلے میں پاکستان کے لذیذ اور روایتی کھانوں سے بھی لوگ خوب محظوظ ہوئے، اصل مزہ پتنگ بازوں نے لوٹا اور مختلف رنگوں کی پتنگوں کو ڈور کی مدد سے فضا میں بلند کیا، جس سے آسمان مختلف رنگوں کی پتنگوں سے بھر گیا، چاروں جانب بو کاٹا کے نعروں سے بھی فضا گونجتی رہی اور لاہوری بسنت کا مزہ دوبالا ہوتا رہا۔

ایونٹ آرگنائزر صائمہ عزیزاور راحیل قریشی کا کہنا تھا پاکستانی ثقافت کو روشناس کرانے کے لیے آئندہ سال بھی بسنت میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔

سفارت خانہ پاکستان کے پولیٹیکل قونصلر سردار خان خٹک کا کہنا تھا کہ آسمان پر مختلف رنگوں کی لہراتی پتنگوں میں پاکستانی رنگ نمایاں ہو رہے ہیں اور ہمارے ثقافتی رنگ اجاگر ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا پاکستانیوں کو بسنت تہوار منانے کی اجازت دینے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بھی ہم شکر گزار ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -