منگل, جون 16, 2026
اشتہار

پتنگ بازی کے سامان کی تیاری سے متعلق اہم اجازت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں 8،7،6 فروری کو بسنت کی تیاریوں کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

پنجاب کابینہ نے مزید 4 اضلاع میں پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کی اجازت دیدی ہے جن میں فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ اور ملتان شامل ہیں جہاں پتنگ سازی مواد بنایا جا سکتا ہے۔

پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے تحت منظوری دی گئی۔ ان 4 اضلاع میں مینوفیکچررز متعلقہ ڈپٹی کمشنر کیساتھ رجسٹر ہوں گے اور مینوفیکچررز حکومت پنجاب کے پورٹل سے آن لائن رجسٹریشن کرائیں گے۔

آج لاہور میں کتنے لاکھ پتنگیں فروخت ہوئیں؟

رجسٹرڈ مینوفیکچررز صرف کائٹ فلائنگ رولز کے مطابق پتنگ اور ڈور تیار کر سکیں گے۔ رجسٹرڈ مینوفیکچررز صرف لاہور میں رجسٹرڈ ٹریڈرز یا سیلرز کو پتنگیں اور ڈور فروخت کر سکیں گے۔

پتنگیں اور ڈور صرف لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو استعمال کیلئے فروخت کی جا سکیں گی۔ 4اضلاع میں تیار پتنگ بازی کا سامان لاہور کے علاوہ کسی اور ضلع میں فروخت یا استعمال نہیں ہو گا۔

چار اضلاع میں ٹریڈر یا سیلر کے طور پر رجسٹریشن کی اجازت نہیں دی گئی۔ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو منظوری کے مطابق انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ 6،7،8 فروری کو بسنت کی اجازت صرف لاہور کیلئے دی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں