پنجاب میں بسنت کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں بسنت کے حوالے سے پتنگوں اور پنوں کی خریدوفروخت عروج پر رہی۔
لیگل ایڈوازر کائٹ فلانگ ایسوسی ایشن ملک فیضان کے مطابق پہلے روز مارکیٹس میں 4لاکھ سے زائد پتنگیں فروخت ہوئیں اور آج 15ہزار سے زائد پنے فروخت ہوئے۔
ڈیڑھ تاواگڈا 500 روپے، تاوا 300 روپے، پونا تاوا 200 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جب کہ 2پیس کا پنا 7 سے 8ہزار کا فروخت ہو رہا ہے۔ 4پیس کا پنا 12سے 15ہزار کا فروخت کیا جا رہا ہے۔
اندرون موچی گیٹ مارکیٹ، اسلام پورہ، ساندہ، سمن آباد، اچھرہ، دیگر علاقوں میں پتنگوں اور پنوں کی خریدوفروخت جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں 5 فروری کو یومِ کشمیر، 6 فروری کو بسنت کی صوبائی تعطیل اور پھر ہفتہ و اتوار کی وجہ سے ایک طویل ویک اینڈ ہوگا۔
مریم نواز نے بیان میں مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ پنجاب بھر کے لوگ اس وقت کو آرام کرنے، تازہ دم ہونے اور ان چھٹیوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلیے استعمال کریں گے۔
پنجاب کے عوام کو بسنت کے تہوار کا بے صبری سے انتظار ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور کو بسنت کی مناسبت سے سجا دیا گیا ہے جبکہ تمام سڑکیں روشن ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


