لاہور میں تین روز کے دوران 9لاکھ گاڑیوں کی انٹری کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔
دو روز میں 14لاکھ مسافروں نے سرکاری بسوں اور ٹرانسپورٹ پر سفر کا ریکارڈ بھی بنا دیا۔ اورنج لائن، میٹروبس، فیڈربس، الیکٹروبس پر شہریوں کا غیرمعمولی رش رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر نگرانی خصوصی ویڈیو لنک اجلاس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بسنت کی دو روزہ رپورٹ پیش کی جس میں ہوم سیکرٹری، کمشنر، ہیلتھ، پی ایچ اے، پولیس اور سیکیورٹی حکام نے بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے بسنت انتظامات اور سیکیورٹی اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے بسنت کےدوران شہریوں کےتعاون کوقابل تحسین قرار دیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بسنت فیسٹیول کے اختتام پر پتنگ بازی پر پابندی برقرار رہے گی آخری روز بھی ایس او پیز پر عمل کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اورنج لائن، میٹروٹرین پر دو روز میں 6لاکھ سے زائد مسافروں نے مفت سفر کیا، جمعہ کو 2لاکھ99ہزار، ہفتہ کو 3لاکھ5ہزار مسافروں نے اورنج لائن پر سفر کیا۔
میٹروبس پر دو روز میں مجموعی 2لاکھ78ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا جب کہ جمعہ کو ایک لاکھ 43ہزار، ہفتہ کو ایک لاکھ35ہزار مسافر میٹروبس پر سوار ہوئے، اسپیڈو فیڈر بسوں پر دو روز میں 3لاکھ57ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا جب کہ الیکٹروبس فیڈر روٹس پر دو روز میں 30ہزار شہریوں نے مفت سفر کیا۔
ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بسوں پر مجموعی طور پر 60ہزار مسافروں نے سفر کیا جب کہ گرین الیکٹرو بسوں پر دو روز میں 52ہزار شہریوں نے مفت سفر کیا، لاہور میں مفت سفر کیلئے 419 بسیں آخری روز بھی دستیاب ہیں، اورنج لائن میٹروٹرین آج رات تک مفت سفر کی سہولت فراہم کرے گی آج بھی میٹروبس، فیڈر بسیں اور گرین بسیں فری ٹریول مہیا کریں گی۔
6ہزار آن لائن سروس رکشوں پر آج بھی حکومت کی جانب سے مفت سفر جاری ہے اور لاہور:بسنت کے آخری روز حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


