پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

بسنت کے لیے مختص چھتوں کے مالکان سے شورٹی بانڈز لینے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (یکم فروری 2026): تین روزہ بسنت منانے کے لیے شہر میں مختص چھتوں کے مالکان سے شورٹی بانڈز لینے کا حکم دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت بسنت کے پُر امن انعقاد سے متعلق اجلاس ہوا جس میں تہوار کے محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

سی سی پی او لاہور نے بسنت منانے کے لیے مختص چھتوں کے مالکان سے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے شورٹی بانڈز لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چھتوں پر گنجائش سے زائد افراد کی اجازت نہیں ہوگی۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ پر عملدرآمد کرا کے محفوظ بسنت یقینی بنائی جائے۔ ایکٹ کے تحت آج سے کوئی بھی موٹر سائیکل سیفٹی راڈ کے بغیر روڈ پر نہیں آنی چاہیے۔

انہوں نے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹرنگ کیلیے ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش پر زیرو ٹالرنس ہے۔ خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔

سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ ہلڑ بازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہو گی، اور غیر قانونی پتنگ بازی، دھاتی ڈور کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

ڈھائی لاکھ سے زائد غیر قانونی پتنگیں اور ہزاروں چرخیاں برآمد

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں